ن لیگ، پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینگے:آصف ہاشمی ،شعبہ خواتین کااجلاس
لاہور (خصوصی رپورٹ)بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان کی زیر صدارت شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ ون نائب صدر فوزیہ الطاف کی رہائشگاہ پر خصوصی اجلاس ہوا۔ سینئر رہنما آصف ہاشمی ، انفارمیشن سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور شہناز کنول،صدر ڈسٹرکٹ ون زاہد ذوالفقار خان، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ شکیل میر چنی ،منشاپرنس ،وقاص منشا پرنس ،منظور فاطمی، ثاقب بٹ، یاسر بٹ، راشد عاشق، فریاد خان،اعجاز کاظمی،زاہد اعوان اور خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ہر یونین کونسل سے مخالف جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔آصف ہاشمی نے کہا پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ اور تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے گی۔نرگس خان نے کہا شعبہ خواتین لاہور بھر میں شانہ بشانہ کام کرے گی اور بلدیاتی الیکشن جیتیں گے۔فوزیہ الطاف نے کہا صوبائی صدرثمینہ گھرکی اورلاہور کی صدر نرگس خان کی زیر قیادت خواتین کو متحرک کیاجائیگا۔ اس موقع پر زون پی پی 145 کی تنظیم نو بھی کی گئی۔ این اے 117 کے ٹکٹ ہولڈر آصف ہاشمی کی مشاورت اور کارکنوں کے اصرار پر جنرل سیکرٹری فریاد خان کو زونل صدر منتخب کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔