سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا 58 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 198 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے نتیجے میں پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔آج 24 قیراط سونا فی تولہ 5 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونا کی قیمت بھی 4 ہزار 972 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔