ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم

اسلام آباد(آئی این پی )اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کئے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں