فرانس، منی ہائسٹ طرز کی ڈکیتی، 4 ارب مالیت کا سونا غائب

پیرس(آئی این پی )فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتوں نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اس میٹلز ریفائنری کی دیوار توڑ کر تقریبا 12 ملین یورو (تقریبا 122.4 کروڑ روپے)  مالیت کا سونا لوٹ لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مسلح افراد نے فوجی معیار کے ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے گولڈ ریفائننگ لیبارٹری پر حملہ کیا، جس کے دوران پانچ ملازمین زخمی ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب 6 ڈاکوئوں نے لیبارٹریز پورکیوری نامی نجی ادارے میں دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے بارودی مواد سے دروازہ اڑایا اور اندر گھس کر تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ یورو( 3 ارب 92 کروڑ روپے)  مالیت کا سونا لوٹ لیا