دکان سے1ارب کا سونا غائب

 متعدد دکانداروں نے سونا بطور امانت ایک دکاندار کے پاس رکھا تھا، جو کئی روز سے غائب ہے: پولیس 
لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ جیولری مارکیٹ واقع دوکان سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے مالیت کا سونا غائب ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد پولیس ترجمان نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سونا غائب ہونے کے حوالے سے ایک درخواست پولیس کو موصول ہوئی ہیدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعدد دکانداروں نے سونا بطور امانت ایک دکاندار کے پاس رکھا تھا، جو کئی روز سے غائب ہے۔ تاہم پولیس ترجمان نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر میں سونا چوری یا غائب ہونے کا تاثر درست نہیں، جبکہ میڈیا میں ایک سے زیادہ درخواست گزاروں کا ذکر بھی حقائق کے منافی ہیپولیس کو تاحال صرف ایک درخواست موصول ہوئی ہیاور مذکورہ درخواست گزار مزید قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معاملہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوتا ہے اور باقاعدہ چوری کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن معاملے کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جیسے ہی مزید حقائق سامنے آئیں گیمیڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔