سوڈان خانہ جنگی، شہریوں کو بڑی تعداد میں اجتماعی پھانسیاں دی جانے لگیں

  ہزاروں افراداجتماعی طور پر قتل یا لاپتہ ، ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
الفاشر (آئی این پی )خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں شہریوں کی بڑی تعداد کو اجتماعی پھانسیاں دی جانے لگیں۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورس کے قبضے کے بعد حالات بدترین اور تباہ کن ہوگئے ہیں، سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان مغربی کردفان میں جھڑپیں جاری ہیں جن کے باعث اب تک ہزاروں افراد کو اجتماعی طور پر قتل یا لاپتہ کیا جا چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ الفاشر میں گزشتہ دن میں 1700 سے زائد افراد کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے، سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے 2 سال سے جاری جھڑپوں میں اب تک 40 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں