پاک امریکہ تعلقات مثبت اور عملی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

ٹرمپ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون پر آمادہ ، پاکستان امریکہ سے امداد نہیں تجارت،معاشی تعاون چاہتا ہے
  واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اب مثبت اور عملی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں  جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی سمت دی جا رہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس میں پیش کی جانے والی پاکستان مخالف قراردادوں کی کوئی سفارتی حیثیت نہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا خوش آئند تعلقات کی بڑی وجہ سول اور ملٹری قیادت کے درمیان مسلسل رابطے اور ملاقاتیں ہیں، جنہوں نے دوطرفہ اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگی تنازعے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  تعاون پر آمادہ ہے، پاکستان اب امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت اور معاشی تعاون چاہتا ہے