شفاف گورننس اور تیز رفتار ترقی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاہے:مریم نوازشریف

’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘صرف صفائی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک نیا ثقافتی رویہ ہے جو شہریوں کو ذمہ داری اور شفافیت کی راہ دکھا رہا ہے
وزیراعلیٰ  سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات،عوامی فلاح، ستھرا پنجاب، سڑکوں کی بحالی اور ٹرانسپورٹ اصلاحات پر گفتگو
لاہور (زیڈ این این)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاحی منصوبوں، امن و امان، سڑکوں کی بحالی، ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز کے اجراء جیسے منصوبوں پر وزیراعلیٰ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا ہے