لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاحی منصوبوں، امن و امان، سڑکوں کی بحالی، ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز کے اجراء جیسے منصوبوں پر وزیراعلیٰ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا ہے۔