لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہونے لگے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ زاہد خان اور میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران صوبائی صدر امیر مقام بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اظہار کیا۔ اس موقع پر زاہد خان نے ن لیگ کے سربراہ کو کے پی میں فعال کرنے کے لیے تجاویز دی۔ نواز شریف نے زاہد خان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کو منظم کرنے کا عندیہ دیا