عفرا فاطمہ کے اغواء اور قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)3 سالہ بچی عفرا فاطمہ کے اغواء￿  اور قتل کے واقعہ میں بچی کے اغواء￿  کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ارسلان بچی کو گود میں اٹھا کر لے جا رہا ہے۔ملزم 3 سالہ بچی کو گھر کے باہر سے لیکر جاتا ہے۔فوٹیج میں ملزم کو بچی کو اٹھائے مختلف جگہوں سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کلوز سرکٹ فوٹیج منظر ملنے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو گھر کے قریب گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔بچی کے اغواء￿  کا مقدمہ تھانہ لوئر مال میں بچی کے ماموں کی مدعیت میں درج ہے۔