ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات اور قانونی نکات کو مکمل کرنے کے لیے مہلت درکار ہے۔سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر مزید کارروائی آئندہ سماعت میں متوقع ہے۔