عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بیان: "بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے"

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بیان:

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو للکارنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر شہری اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ "پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہم سب اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔"انہوں نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، وہاں کے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر شہید کیا جا رہا ہے، اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔"

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کا حالیہ رویہ اور بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، مگر پاکستانی قوم دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں ان کے خلاف سماعت جاری ہے۔