محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

کہاں کہاں موسم بدل رہا ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق:

کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تونسہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور اطراف میں گرد آلود آندھی کے ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
 لاہور کا موسم اور آلودگی:
"باغوں کا شہر" لاہور جزوی ابر آلود اور دھندلی دھوپ کے زیرِ اثر ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم آج بارش کے امکانات 10 سے 20 فیصد ہیں جبکہ کل بارش کے امکانات 60 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت: 28°C
زیادہ سے زیادہ: 32°C
کم سے کم: 24°C
ہوا میں نمی: 56%
ہواؤں کی رفتار: 5 کلومیٹر فی گھنٹہ
تاہم خوشگوار موسم کے باوجود لاہور کی فضائی آلودگی بدستور خطرناک حد تک موجود ہے۔ شہر ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق پاکستان میں دوسرے نمبر پر آلودہ شہر بن چکا ہے:

مجموعی AQI: 132
غازی روڈ: 124
طفیل روڈ: 115
عسکری 10: 93
شاہراہ قائد اعظم: 65
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کی ہدایت دی ہے۔

 کراچی کی گرمی اور آلودگی:
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت: 31°C
زیادہ سے زیادہ: 37°C
کم سے کم: 29°C
ہوا کی رفتار: 15 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغربی سمت سے)
نمی کا تناسب: 70-80%
کراچی بھی آلودگی کے باعث تشویشناک صورت حال سے دوچار ہے اور پاکستان کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے:

AQI: 101
فضا مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔
شہریوں کو ماسک پہننے، کھڑکیاں بند رکھنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی اور آلودگی سے بچا جا سکے۔