ٹرمپ انتظامیہ نے نیوز ایجنسی پی بی ایس اور این پی آر کی سبسڈی ختم کردی

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے نیوز ایجنسی پی بی ایس اور این پی آر کی سبسڈی ختم کردی۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے،پی بی ایس اور این پی آر پرجانبدار رپورٹنگ کا الزام لگایا گیا۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خبر  رساں ادارے خبر کے نام پر پروپیگنڈا مواد نشر کررہے تھے،امریکیوں کے ٹیکس کا پیسا پروپیگنڈا کرنے والے اداروں کو نہیں دے سکتے،دونوں اداروں کو مشترکہ طور پر 500 ملین ڈالر سالانہ ملتے تھے۔