عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں8مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی بھجوا دیئے گئے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8مئی کو مقرر کی گئی ہے، درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7مئی کو ہو گی۔