عمر ایوب کے خلاف ریفرنس کی آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوگی

اسلا م آباد (آئی ایپن ی )اثاثے چھپانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس  پر سماعت آج ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کے خلاف اثاثے چھپانے اور انتخابی دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔، یہ ریفرنس عمر ایوب کے مدِ مقابل امیدوار بابر نواز خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے جبکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بھی ایک علیحدہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے۔