پشاور(آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔