آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظر ثانی کرے:بھارت

نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظر ثانی کرے۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ا دارے  کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔