پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایران کی تاریخ کا ایک حساس لمحہ ہے، جس کا اثر جذباتی، سیاسی اور قومی سطح پر گہرے طور پر محسوس کیا جائے گا۔ انہوں نے سوگ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تمام سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔نواز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور اقوام کے درمیان باہمی احترام و تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ایرانی قوم کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے۔