لاہور: سندر میں کالج جانے والی طالبہ ہراسان، ملزم گرفتار

لاہور: سندر میں کالج جانے والی طالبہ ہراسان، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے سندر میں کالج جانے والی ایک طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نازیبا حرکات اور نامناسب آوازیں نکالتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ متاثرہ طالبہ کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہوئے اور فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو شکایت موصول ہونے کے بعد فوری رسپانس دیتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم موقع پر روانہ کی گئی۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کر کے اسے مکمل تحفظ اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے اب تک 8 لاکھ سے زائد شکایات پر بروقت کارروائی کی ہے اور خواتین کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے۔ کسی بھی ہراسانی یا ایمرجنسی کی صورت میں خواتین فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔