روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جا سکتا، پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے:وزیر اعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے۔روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں۔اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے