پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات میں محدود سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور ملک بھر میں امریکی قونصل خانوں کی معمول کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہریوں کی خدمات، جیسے پاسپورٹ سے متعلق امور، عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق  نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے اور سروسز لینے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات میں محدود سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔