واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کیلئے برطانیہ کے فوجی اڈے نہ دینے پر مایوسی ہوئی۔ایران پر کیے جانیوالے حملوں پر برطانیہ اور امریکا میں اختلاف سامنے آگیا، ڈیگو گارشیا کے استعمال سے روکنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو ایران پر حملوں کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔