بر طانیہ کا جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد ہوسکتی ہے
لندن(آئی این پی)بر طانیہ نے جعلی ویزے پر کام دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد ہوسکتی ہے۔برطانوی اخبار کے مطا بق جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔