عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد

عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد

ایف آئی اے کی کارروائی: کینیڈا کے جعلی ویزے رکھنے والے 4 مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے آف لوڈ، قانونی کارروائی جاری

ویب ڈیسک: عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی میں آف لوڈ کردیئے گئے، جب ان کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق، محمد عدنان، اور محمد خلیل کے طور پر ہوئی ہے، جو خوشاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ مسافر سعودی عرب جانے کے لیے فلائٹ نمبر SV727 پر سوار ہونے والے تھے۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے ملے، جس پر ایف آئی اے نے ان کو سعودی عرب جانے سے روک دیا۔مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔