ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کی تقرری کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے کے لیے ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کر رہے ہیں۔

 اس کمیٹی کا مقصد ہائی کورٹس اور آئینی بینچز میں ججز کی تقرری کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرنا ہے۔کمیٹی کے اراکین میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، حکومتی نمائندے فاروق ایچ نائیک، اپوزیشن کی جانب سے سینیٹر علی ظفر، پاکستان بار کونسل کے نمائندے احسن بھون شامل ہیں، جبکہ نیاز محمد خان کو کمیٹی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔یہ کمیٹی ججز کی تقرری کے موجودہ طریقۂ کار کا جائزہ لے کر، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر نئے قواعد و ضوابط کی سفارشات مرتب کرے گی، تاکہ عدلیہ میں تقرریوں کا عمل مزید مؤثر اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔