ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور، محمد جواد ظریف، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ استعفیٰ وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ہے۔ایرانی حزب اختلاف کی جانب سے کئی ہفتوں سے جواد ظریف کے دو بیٹوں کی امریکی شہریت کے حوالے سے ان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا تھا۔جواد ظریف سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہوں نے موجودہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حمایت کی تھی۔