غیر ملکی آسٹریلین خاتون کو ہوٹل میں رہائش،کھانا اور سکیورٹی فراہم کی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کمیونٹی پولیسسنگ کی شاندار مثال قائم کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورس کی جانب سے ڈی پورٹ ہونے پر غیر ملکی آسٹریلین خاتون کومدد فراہم کی گئی،غیر ملکی آسٹریلین خاتون واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جارہی تھی بھارتی سکیورٹی فورس نے آسٹریلین خاتون کو ویزہ کا بہانہ بنا کر ڈی پورٹ کر دیاچوکی واہگہ پولیس نے غیر ملکی آسٹریلین خاتون کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے مدد فراہم کی غیر ملکی آسٹریلین خاتون کو ہوٹل میں رہائش فراہم کی کھانا اور سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اسلام آباد ایمبیسی بھجوا دیاآسٹریلین خاتون کا کہنا تھا کہ غیر ملکی آسٹریلین خاتون نے لاہور پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا شکریہ اداکیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے غیر ملکیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہمکی جا رہی ہیں پولیس غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے ہر وقت تیار ہے