آسٹریلین اوپن: ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق بیلاروسی اسٹار آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں چین کی بائی ڑوڑوان کو 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن جیتنے والی سبالینکا نے پہلے سیٹ میں 0-5 کی برتری حاصل کرنے کے بعد کچھ وقت کے لیے مشکلات کا سامنا کیا۔بائی ڑوڑوان نے مسلسل تین گیمز جیت کر سبالینکا کو دباؤ میں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں بیلاروسین کھلاڑی کو پہلے سیٹ کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگا۔تاہم، دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے خود کو سنبھالا اور باآسانی اگلے راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔