جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی،مہنگائی کی شرح 3فیصد پر آ گئی: رانا ثناء اللہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے، ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے لیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں
 موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے ،اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے، اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب 
 فیصل آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہو کر 3فیصد پر آ گئی ہے، جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آئی تو ملک نے ترقی کی ہے۔ فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے۔ لیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آئی تو ملک نے ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہے ان پیسوں سے ساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں۔ تاہم یہ پیسے آپ کے ماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میرے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔