ایران پر پابندیاں ختم ہو نے سے پٹرول سستا ہو نے کی امید ہے ، دنیا بھر کی معیشت متا ثر ، پا کستا ن کو بھی مختلف مسا ئل کا سامنا ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں امن کے قیا م اور جنگ بندی کیلئے بھر پور سفارتی کو ششیں کر رہے ہیں
فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں ختم ہو نے سے پٹرول سستا ہو نے کی امید ہے ، خطے میں جاری کشیدگی سے دنیا بھر کی معیشت متا ثر ہورہی ہے ، پا کستا ن کو بھی مختلف مسا ئل کا سامنا ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں امن کے قیا م اور جنگ بندی کیلئے بھر پور سفارتی کو ششیں کر رہے ہیں ، پنجاب حکو مت کی کسا ن دوست اسکیمیں زرعی انقلا ب کا باعث بنیں گی۔ گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جو مہنگائی ہوئی ہے، اس میں ہمارا قصور نہیں بلکہ ٹرمپ کا قصور ہوسکتا ہے، ہم نے امریکا ایران دونوں کی منت کی ہے کہ جنگ ختم کریں۔ انہوں نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمے دار حکومت نہیں بلکہ امریکا ہوسکتا ہے، کیونکہ ٹرمپ نے جنگ شروع کی اور ایران نے بھی پورا زور لگایاپاکستان نے امریکا ایران دونوں کی منت کی ہے کہ جنگ ختم کریں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہوا اور جنگ رکنے کاسب سے زیادہ فائدہ بھی ہمیں ہوگا۔ خطے میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا بحران کا شکار ہے، دنیا کی طرح پاکستان میں بھی جنگ کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے پاکستانی قیادت نے بھرپور کوشش کی، جنگ کے باعث عالمی معاشی نظام متاثر ہو رہا ہے۔پاکستان کو بھی خطے میں کشیدگی کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، گرین ٹریکٹرز اور اپنا کھیت اپنا روزگار جیسی سکیمیں کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور باعزت روزگار اور معاشی استحکام کے مواقع بھی فراہم کریں گی۔وہ ہفتہ کے روز ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پنجاب حکومت کی گرین ٹریکٹر سکیم فیز فور اور اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں اور امدادی رقوم کے پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے