بدین کے علاقے گولاڑچی کے گاؤں انور لغاری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر کمبوہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق والد نے بیٹے کو دیر سے گھر آنے پر غصے میں آ کر مارا پیٹا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزم باپ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اُمید ہے کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔واقعے نے مقامی آبادی کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس دلخراش واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔