پٹرول چوری پولیس ،گاڑ یوں موٹر سائیکلوں پر ٹریکر

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے،اقدام سے 50 ہزار لٹر کی بچت کی بچت ہو گی 
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہورپولیس نے سرکاری پٹرول کی چوری کا حل نکال لیا ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے۔تفصیل کے مطابق لاہور پولیس نے سرکاری پٹرول کی چوری پر قابو پا لیا، لاہور پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پچاس ہزار لٹرکی چوری روک لی گئی۔سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے پچاس ہزار لٹر کی بچت ہو گئی، پولیس کا ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار لٹر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں خرچ ہو رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈرائیورز کی جانب سے ایکسٹرا پٹرول کی کھپت روکنے سے ایک کروڑ35لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔