ہلاک ملزمان اسلم شاہ ، ملزم محمد یسین لاہورسمیت دیگر شہروں میں ڈکیتی، رابری، چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی چوہنگ اور بدنام زمانہ مجرم اشتہاری کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق لاہور علاقہ تھانہ چوہنگ چوکی شیر شاہ میں لیبر کالونی کی عقب سائیڈ بھوبتیاں کی جانب روندہ راستہ پر پولیس اور قتل کے مقدمہ میں اشتہاری اور اس کے ساتھی کے مابین پولیس مقابلہ ہوگیاملزم کے اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہو گیاجس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑگیاہلاک ملزم کی شناخت اسلم شاہ ولد سوار شاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ادھر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کاہنہ نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو قتل،ڈکیتی رابری، وہیکل سنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا سی سی ڈی کاہنہ نے ٹیم ہمراہ خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمدیسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیاہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ہلاک ملزم ساہیوال کا رہائشی تھا اور لاہورسمیت دیگر شہروں میں ڈکیتی، رابری، چوری کی وارداتیں کرتا تھادیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔