عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کو رواں سال کی گزشتہ 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔اس وقت برینٹ کروڈ کی قیمت 64.90 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 62.86 ڈالر فی بیرل ہے۔اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ جولائی میں خام تیل کی پیداوار میں 411,000 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، جو مسلسل تیسرا مہینہ ہے کہ اتنے ہی حجم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر توانائی کی طلب اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔