عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.50 فیصد اضافے کے بعد 110.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 2.20 فیصد اضافے کے ساتھ 90.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات برقرار ہیں۔ گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں عالمی تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 0.47 فیصد اضافے کے بعد 106.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔