عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 73 ڈالرز 31 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔