ترکیہ کے ساحلی سیاحتی شہر مارماریس میں گزشتہ شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.8 ریکٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز یونانی جزیرے کے قریب سطح زمین سے 68 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث مارماریس اور آس پاس کے علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے مختلف حادثات میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زلزلہ پیما ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ممکنہ مزید جھٹکوں سے خبردار کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔