نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نہ صرف براہ راست پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے ائیر لائن کے منافع پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی ای او ائیر انڈیا نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہیں