کیلیفورنیا(آئی این پی )سپیس ایکس نے امریکی خلائی فورس کے لیے جدید ترین جی پی ایس سیٹلائٹ "GPS III SV-08" کامیابی سے لانچ کردی ہے جو عالمی نیویگیشن سسٹم کی بہتری میں ایک اہم قدم ہے۔سیٹلائٹ کو گزشتہ روز دوپہر 1:37 بجے کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن، فلوریڈا سے روانہ کیا گیا۔ سیٹلائٹ سپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ سے منسلک تھی۔یہ سیٹلائٹ جدید M-Code ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو اسے جام ہونے سے آٹھ گنا زیادہ محفوظ بناتی ہے