بھارت کا ای او ایس سیٹلائٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں ناکام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ستیش دھون خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا مشن ناکام رہا ہے۔آئی ایس آر او کے سربراہ وی نارائن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ویسی61 راکٹ مشن کے تیسرے مرحلے میں ناکام ہو گیا۔آئی ایس آر او کے ایکس اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 101ویں لانچ کی کوشش کی گئی تھی۔بیان کے مطابق دوسرے مرحلے تک راکٹ کی کارکردگی معمول کے مطابق تھی تاہم تیسرے مرحلے میں اس میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد مشن مکمل نہ کیا جا سکا۔