امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ،6افراد زخمی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل  کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پیٹرول بم پھینکے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے