ہندوستانی پارلیمانی وفد نے غلط بیانیہ بنانے کی کوشش کی: پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے ہندوستانی پارلیمانی وفد کے دورے پر ردعمل جاری کر دیا۔ہائی کمیشن کے مطابق ہندوستانی وفد نے ملائیشیا کے دورے کے دوران غلط بیانیہ بنانے کی کوشش کی، وفد نے ہندوستان کی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔بھارتی وفد نے کشمیر متنازعہ نوعیت کو مبہم کرنے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، ہندوستانی پارلیمانی وفد کے سیاسی اور غیر سنجیدہ دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ہائی کمیشن کے مطابق ہندوستانی وفد کی انسداد دہشت گردی کے بہانے پاکستان کو پھنسانے کی کوششیں بے بنیاد گمراہ کن ہیں، ہم نے اس ڈس انفارمیشن مہم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہے۔