مالی سال 2025-26 میں تاریخ کا سب سے زیادہ 367 ارب ٹیکس جمع
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائدجمع،36 فیصد گروتھ ریٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب ریونیواتھارٹی نے اہداف سے زائد محصولات کی وصولی کا منفرد ریکارڈ بنا دیا، مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 367ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا،مالی سال 2024-25 میں 270 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال نے کہا ہے کہ پی آر اے کے قیام کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت، غیر متزلزل عزم اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد سے مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔