لاہور(خصوصی رپورٹ ) کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریز منٹ ویسٹ لاہور نے اکتوبر میں کسٹم ڈیوٹی (سی ڈی) کی مد میں 19 کروڑ 60 ہزار روپے وصول کر کیریونیو ٹارگٹ پورا کر لیا۔ کلکٹریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ماہانہ وصولی ہے اور گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 449 ملین روپے یعنی تقریباً 31 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔