بدقسمتی ہے قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ گول کیپرکرر ہا ہے:حنیف خان

وقت آگیا ہے سینئر کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہہ دیا جائے ‘ نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں:سابق کپتان
لاہور (آئی این پی)اپنے دور کے عظیم فارورڈ اور سابق قومی ہاکی کپتان اولمپین حنیف خان نے کہا   اب وقت آگیا ہے  سینیئر کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہہ دیا جائے اور نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی ناکامی اور شکست پر بہت افسوس ہے لیکن اب مستقبل پر نگاہیں رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے عالمی کپ کے لیے ابھی سے تیاری کا آغاز کر دیا جائے۔1984 کے اولمپک کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن 68 سالہ حنیف خان نے کہا کہ یہ بد قسمتی رہی  کہ پاکستان عالمی کپ میں ایک میچ بھی جیت نہیں سکا، حنیف خان نے پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ پر بھی سوالات کھڑے کر دیے اور کہا بدقسمتی ہے قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ گول کیپرکرر ہا ہے۔