آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کے بجائے معاشی فوائد لیں:امریکہ

جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہو گا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کی صورت میں ایران کو بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ  کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آبنائے ہرمز پر مرکوز رہے۔امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ بڑا سوچیں، آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کے بجائے معاشی فوائد لیں، جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہو گا۔