ویڈیوز اور تصاویر لوگوں کو شیئر کرکے میری شادی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے:اداکارہ
مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہیں‘میرے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے:ایم پی اے ثاقب چدھڑ
لاہور(جابروقاص)اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر نجی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد کر دیا، جبکہ ثاقب چدھڑ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے ‘‘ویمن کارڈ’’ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال نے این سی سی آئی اے میں اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے ثاقب چدھڑ کے پاس ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں جو مختلف لوگوں کو شیئر کی جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے استدعا کی تصاویر اور ویڈیوز کی شیئرنگ فوری طور پر روکی جائے۔مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ویڈیوز اور تصاویر کے باعث ان کی شادی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ کو موبائل فون جمع کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ فرانزک کے ذریعے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ دوسری طرف ثاقب چدھڑ کا وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا ہے میں نے آٹھ ماہ سے مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی، نہ ہی اب میرا ان سے کوئی رابطہ ہے۔ میرے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔ مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہیں۔ ان کے ہونے والے شوہر نے ان کے موبائل میں میری ایک ویڈیو دیکھی، جس پر انہوں نے مجھے دھمکیاں دیں۔ میں نے اس حوالے سے تھانے میں درخواست بھی دی۔ مجھے تو اب پتہ چلا وہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ مومنہ اقبال کی والدہ نے بھی کال کر کے معافی مانگی۔ اگر میں نے کوئی کال کی ہے تو اس کا ثبوت پیش کیا جائے