پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب محمد عثمان خان نے صوبائی حکومت کے مالی اور انتظامی معاملات کے جامع آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔خط کے متن میں ترقیاتی فنڈز، سرکاری خریداری، محکموں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کا جامع آڈٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے